ضلع کرم میں پک اپ نہر میں جا گری، 7 افراد جاں بحق

ضلع کرم کی تحصیل وسطی کے علاقے گوندل میں ایک پِک اپ گاڑی بے قابو ہو کر سڑک سے نیچے نہر میں جاگری، جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق حادثہ اُس وقت پیش آیا جب گاڑی سینٹرل کرم سے لوئر کرم کی جانب جا رہی تھی۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کیں۔

جاں بحق افراد کی میتیں نہر سے نکال لی گئی ہیں جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال صدہ منتقل کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر، چارسدہ میں مکان کی چھت گر گئی

افسوسناک واقعے کے بعد علاقے کی فضا سوگوار ہے اور کئی گھروں میں صفِ ماتم بچھ گئی ہے۔ پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Scroll to Top