عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سینئر رہنما مولانا خانزیب کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقے ناوگی کے دربنو گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔
خیبر پختونخوا بھر سے سیاسی و سماجی شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
نماز جنازہ کے موقع پر علاقے میں فل پروف سیکیورٹی کے انتظامات کیے گئے تھے، مولانا خانزیب کی مغفرت اور باجوڑ میں قیام امن کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
گزشتہ روز امن پاسون مہم کے دوران باجوڑ کے علاقے شنڈئی موڑ پر نامعلوم افراد نے مولانا خانزیب کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: اے این پی کے سینئر رہنما مولانا خانزیب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
حملے کے نتیجے میں مولانا خانزیب سمیت ان کے چار ساتھی شدید زخمی ہوئے تھے، زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم مولانا خانزیب اپنے ایک ساتھی سمیت زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔





