محکمہ آبپاشی خیبرپختونخواکی سیلاب کی نگرانی کیلئے ٹیلی میٹر سسٹم کی تجویز

پشاور: خیبر پختونخوا محکمہ آبپاشی نے صوبے میں اچانک آنے والے سیلابوں اور دریا کے بہاؤ کی نگرانی کے لیے حکومت کو جدید ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب کی تجویز دے دی ہے۔

چیف سیکرٹری کو بھیجی گئی نوٹ میں 7 مختلف مقامات پر یہ سسٹم نصب کرنے کے لیے 90 ملین روپے کے فنڈز کی درخواست کی گئی ہے۔

نوٹ میں کہا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کا دشوار گزار خطہ ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات کی وجہ سے اکثر اچانک اور شدید سیلابوں کا شکار رہتا ہے، ایسے مواقعوں پر فوری رسپانس نہ ہونے کے باعث نقصانات ہوئے۔

متعلقہ محکمے نے صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کالام سٹیل پل،بحرین بازار،باغ ڈھیری پل ،بدری نالہ، صوابی ،مقام نالہ، مردان، تُوچی دریا، گمبیلا پل ،کُرم دریا، کوہاٹ روڈ، بنوں جیسے جگہوں پر ٹیلی میٹری تنصیب کرنے کی سفارش کی ہے ،یہ سسٹمز دریا کے بالائی علاقوں سے آنے والے پانی کی بروقت نگرانی اور وارننگ سسٹم کو فعال بنائیں گے تاکہ جانی و مالی نقصان سے بچاؤ ممکن ہو۔

یہ بھی پڑھیں : مولانا خانزیب کون تھے؟

محکمہ آبپاشی نے فنانس ڈیپارٹمنٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ 90 ملین روپے کے فنڈز جاری کرے تاکہ یہ نظام فوری طور پر نصب کیا جا سکے۔

Scroll to Top