مون سون کا زور برقرار،بارشوں کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

خیبر پختونخوا میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخوا میں آندھی اور بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام کو احتیابی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کردی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم وزیرستان،بنوں،اورکزئی،کرم اورہنگو میں داخل ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں مذکورہ اضلاع بشمول ٹانک،ڈی آئی خان، لکی مروت،کوہاٹ،پشاور اور خیبر میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے ۔

محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ4گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے ۔

تیز بارشوں اور آندھی کے تناظر میں ان علاقوں کے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :محکمہ آبپاشی خیبرپختونخواکی سیلاب کی نگرانی کیلئے ٹیلی میٹر سسٹم کی تجویز

مزید کہا گیا ہے کہ عوام دریاوئوں،ندی نالوں اور آبی گزرگاہوں کے قریب جانے سے گریز کریں ۔

Scroll to Top