دوست ہو تو چین جیسا !پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز

دوست ہو تو چین جیسا !پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے باب کا آغاز

پاکستان اور چین کے درمیان میری ٹائم تعاون کے نئے دور کا آغاز ہو گیا ہے، جہاں چینی کمپنی شینڈونگ ژین شو اور پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کے درمیان سرمایہ کاری اور بحری جہاز فراہم کرنے کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل (سما نیوز)کیمطابق دونوں فریقین کے درمیان مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے ہیں، جس کے تحت پی این ایس سی اور شینڈونگ ژین شو کمپنی بحری جہازوں کی خرید و فروخت، لیزنگ اور انتظامی خدمات میں تعاون کریں گے۔ اس معاہدے کے ذریعے بحری جہازوں کے انتظام، مارکیٹنگ اور عملے کے منیجمنٹ میں اشتراک ممکن ہو گا۔

وفاقی وزیر شپنگ جنید انوار نے اس معاہدے کو خطے میں مشترکہ ترقی کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ معاہدہ تجارت، رابطوں اور سرمایہ کاری کو فروغ دے گا، جس سے میری ٹائم سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول پیدا ہوگا اور شپنگ انڈسٹری کو ترقی ملے گی۔

وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کی یہ شراکت داری نہ صرف دونوں ممالک کے لیے اقتصادی فوائد کا باعث بنے گی بلکہ خطے میں امن و استحکام اور معاشی خوشحالی کو بھی مضبوط کرے گی۔

Scroll to Top