پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا ممکنہ گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ

پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا ممکنہ گرفتاری کیخلاف عدالت سے رجوع کا فیصلہ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما حماد اظہر نے ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

نجی ٹی وی چینل (دنیانیوز)کے مطابق یہ فیصلہ انہوں نے قریبی رفقا سے مشاورت کے بعد کیا، اور اب ان کی وکلا ٹیم درخواست ضمانت کی تیاری میں مصروف ہے۔

حماد اظہر ان دنوں اپنے والد میاں اظہر کی وفات کے بعد اپنی والدہ کے ساتھ وقت گزارنے کے خواہشمند ہیں، تاہم ممکنہ قانونی خطرات کے پیشِ نظر انہوں نے حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے حماد اظہر کی رہائش گاہ جا کر ان سے ملاقات کی اور ان کے والد کی وفات پر تعزیت کی۔ ملاقات کے دوران حماد اظہر کے عدالت سے رجوع کرنے کے فیصلے پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ’’قانونی میدان میں لڑے بغیر کوئی آپشن باقی نہیں۔ عدالتوں کا سامنا ہی وہ واحد راستہ ہے جو آئینی تحفظ فراہم کر سکتا ہے۔‘‘

ذرائع کے مطابق حماد اظہر کی حفاظتی ضمانت کے لیے پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا آپشن بھی زیر غور ہے، اور اس سلسلے میں وکلا کی ٹیم کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جو جلد ہی عدالت سے رجوع کرے گی۔

دوسری جانب مختلف سیاسی شخصیات نے حماد اظہر کی رہائش گاہ جا کر میاں اظہر کی وفات پر تعزیت کی، جن میں وفاقی وزیر علی پرویز ملک، رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک اور سینئر لیگی رہنما خواجہ احمد حسان شامل ہیں۔

Scroll to Top