وزیراعظم نے ڈیزل کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

وزیراعظم کا بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھیجنے کی سہولت اسکیم جاری رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(مہوش قماس خان)وزیراعظم شہباز شریف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر بھیجنے کی سہولت اسکیم کو جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر اعظم نے وزارت خزانہ کو ہدایت دی ہے کہ ورکرز رمیٹنس انسینٹیو ا(Workers’ Remittances Incentive Scheme) سکیم کے لیے فوری طور پر فنڈز فراہم کیے جائیں تاکہ اس اسکیم کو ترجیحی بنیادوں پر فعال رکھا جا سکے۔

وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی پاکستان کی طاقت اور قیمتی اثاثہ ہیں، جن کی محنت اور قربانیوں سے بھیجی جانے والی ترسیلات زر ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مالی سال 2025 میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے تاریخی 38.3 ارب ڈالر کی ترسیلات زر بھیجی ہیںجس سے 14 برس بعد پہلی بار کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔

انہوں نے مذید کہاکہ ان ترسیلات زر نے نہ صرف بڑھتے ہوئے درآمدی بل کی ادائیگی میں مدد فراہم کی بلکہ ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں بھی اضافہ کیا۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ محنتی پاکستانی چاہے مزدور ہوں یا کاروباری شخصیات ترسیلات زر کے ذریعے ملک کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر کی راہ میں موجود تمام رکاوٹیں دور کرنے اور اس نظام کو مزید آسان اور مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

Scroll to Top