وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی فوری بحالی کے لیے 7 ارب روپے فراہم کیے جائیں۔

گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے گلگت بلتستان میں مجموعی طور پر 20 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتال کے باعث ہونے والے نقصانات میں 300 مکانات مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں جبکہ 200 سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

حاجی گلبر خان کا کہنا تھا کہ تقریباً 20 کلومیٹر طویل شاہراہ شدید متاثر ہوئی ہے جس کے باعث آمدورفت معطل ہو چکی ہے، اس کے علاوہ پانی، بجلی اور مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہوا ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے وزیر اعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں تاکہ زمینی حقائق کا جائزہ لیا جا سکے اور وفاقی سطح پر فوری ریلیف اقدامات کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں سیلاب نے تباہی کے انمٹ نقوش چھوڑ دیے

وزیراعلیٰ حاجی گلبر خان نےمزید کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام مشکل وقت میں وفاق کی طرف دیکھ رہی ہے اور امید ہے کہ وفاقی حکومت فوری ردعمل دے گی تاکہ متاثرہ افراد کی بحالی اور بنیادی ڈھانچے کی مرمت جلد ممکن ہو سکے

Scroll to Top