پاک بھارت کے بعد ٹرمپ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کشیدگی ختم کرنے کیلئے سرگرم

پاک بھارت کے بعد ٹرمپ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کشیدگی ختم کرنے کیلئے سرگرم

 امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کروانے کے بعد اب وہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان جاری جھڑپوں کو رکوانے کے لیے سرگرم ہو گئے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی حالیہ جھڑپوں نے مجھے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع کی شدت کی یاد دلا دی جسے ہم نے کامیابی سے ختم کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم سے ان کی گفتگو مثبت رہی اور وہ بھی کمبوڈیا کی طرح فوری جنگ بندی اور امن چاہتے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ  اب وہ کمبوڈیا کے وزیراعظم سے رابطہ کریں گے اور جنگ بندی کا پیغام پہنچائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  فریقین سے بات چیت کے بعد مجھے یقین ہے کہ امن اور خوشحالی ہی قدرتی راستہ ہے،اس پیچیدہ صورتحال کو آسان بنانے کی کوشش کر رہا ہوں، جلد سب کچھ واضح ہو جائے گا۔

امریکی کانگریس کے ارکان کا صدر ٹرمپ سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے فوری اقدام کا مطالبہ

ٹرمپ نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی لڑائی میں بہت سے لوگ مارے جا رہے ہیں  اور فوری جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

Scroll to Top