وادی تیراہ، آئی جی ایف سی کا فرنٹیئر کور ہسپتال کا دورہ، زخمی اہلکاروں کی عیادت کی

وادی تیراہ، آئی جی ایف سی کا فرنٹیئر کور ہسپتال کا دورہ، زخمی اہلکاروں کی عیادت کی

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے فرنٹیئر کور ٹیچنگ ہسپتال کا دورہ کیا، وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے جوانوں کی عیادت کی۔

زخمی اہلکاروں  نے آئی جی ایف سی نارتھ کو حملے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور اپنے علاج معالجے پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

زخمیوں نے ایک بار پھر اپنے علاقے کو خوارج سے پاک کرنے کے لیے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ وہ پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کے خلاف لڑائی جاری رکھیں گے۔

زخمی اہلکاروں نے نے پاک فوج اور ایف سی نارتھ کی جانب سے مفت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وادی تیراہ میں کشیدگی، جرگہ کامیاب، مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا

آئی جی ایف سی میجر جنرل راؤ عمران سرتاج نے زخمیوں کی ہمت اور قربانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا نارتھ ہر ممکن تعاون اور طبی امداد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

Scroll to Top