مون سون کا آٹھواں سپیل، وزیراعظم کی ہنگامی امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کا حکم

وزیر اعظم کا وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پر امن شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس

وزیر اعظم نے وادی تیراہ کے علاقے باغ میدان میں خوارج کی فائرنگ سے بے گناہ، معصوم اور پر امن شہریوں کی شہادت پر گہرا دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی سخت ہدایات جاری کیں، وزیراعظم نے کہا ہے کہ متاثرین کو بہترین ممکن سہولیات یقینی بنائی جائیں۔

وزیر اعظم نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پرامن شہریوں پر خوارج کی فائرنگ ناقابل قبول ہے اور دہشت گردوں کے مکروہ عزائم پاکستان کے عوام اور حکومت کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔

یہ بھی پڑھیں: وادی تیراہ میں کشیدگی، جرگہ کامیاب، مظاہرین نے احتجاج ختم کر دیا

وزیراعظم شہبازشریف نے یقین دہانی کرائی کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے حکومت اور مسلح افواج بھرپور کارروائی کریں گی اور دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

وادی تیراہ میں احتجاجی مظاہرے کے دوران فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق جبکہ 17 سے زائد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

آئی جی ایف سی خیبر پختونخوا نارتھ نے ایف سی ہسپتال میں وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا

Scroll to Top