لکی مروت میں کھلونا بم دھماکہ، 5 بچے جاں بحق

لکی مروت میں کھلونا بم دھماکہ، 5 بچے جاں بحق

خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے علاقے شیخ بدین رینج میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں کھیلتے ہوئے بچوں کو ایک نامعلوم بم ملا، جسے وہ کھلونا سمجھ کر اپنے ساتھ گھر لے آئے۔ جب اس بم سے کھیلنا شروع کیا تو وہ اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں 5 معصوم بچے جاں بحق جبکہ 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

علاقہ مکینوں کے مطابق شیخ بدین رینج میں خوارج کا آنا جانا رہتا ہے، اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ بم انہی کی طرف سے وہاں چھوڑا گیا ہو سکتا ہے۔

واقعے کے بعد کچھ سیاسی عناصر، جن میں پی ٹی ایم اور پی ٹی آئی کے نمائندگان شامل ہیں، اس افسوسناک سانحے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جو کہ انتہائی قابلِ افسوس ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ’’ایسے واقعات پر سیاست نہ کی جائے، بلکہ ان معصوم جانوں کے لیے انصاف اور متاثرہ خاندانوں کے لیے امداد پر توجہ دی جائے۔‘‘

مزید تحقیقات جاری ہیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے علاقے میں سرچ آپریشن کر رہے ہیں تاکہ ایسی کسی اور ممکنہ خطرے کو روکا جا سکے۔

Scroll to Top