فی تولہ سونا 4 لاکھ روپے کی حد چھونے کے قریب

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان کی صرافہ مارکیٹ اور عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6,100 روپے کا بڑا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونا 3 لاکھ 59 ہزار روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5,229 روپے اضافہ ہوا اور نئی قیمت 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے ہو گئی ہے۔

عالمی منڈی بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان سے محفوظ نہ رہ سکی، جہاں فی اونس سونا 61 ڈالر مہنگا ہو کر 3,363 ڈالر تک جا پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بھارتی خفیہ ایجنسی کی نااہلی کی وجہ سے رافیل طیارے گرے، عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کی تہلکہ خیز رپورٹ

چاندی کی قیمت میں بھی آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا جہاں فی تولہ چاندی 53 روپے مہنگی ہو کر 3,953 روپے پر پہنچ گئی۔

Scroll to Top