جنوبی وزیرستان لوئر:نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تھانہ اعظم ورسک کا محرر شہید

جنوبی وزیرستان لوئرکے اعظم ورسک بازار میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس تھانے کا محرر سہیل جان شہید ہوگئے۔

واقعہ اعظم ورسک بازار میں اس وقت پیش آیا جب مقتول محرر بازار میںسامان کی خریداری میں مصروف تھے۔

فائرنگ کے واقعے کے بعد بازار میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جس کے باعث متعدد دکانیں وقتی طور پر بند کر دی گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور ابتدائی شواہد اکھٹے کیے جا رہے ہیں تاکہ حملہ آوروں کا سراغ لگایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں : عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

شہید محرر سہیل جان کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے پنیالہ سے تھا۔ وہ گزشتہ تین برس سے اعظم ورسک پولیس تھانے میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

Scroll to Top