بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک

بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ ناکام، 3 دہشتگرد ہلاک

بنوں کے نواحی علاقے میں واقع پولیس چوکی فتح خیل پر گزشتہ رات دہشتگردوں نے چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر دیا۔

حملے کے بعد پولیس اہلکاروں  جرأت و بہادری سے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا، پولیس کی جوابی کارروائی میں تین دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی  ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے خون آلود جوتے اور خون کے نشانات بھی ملے ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ زخمی دہشتگردوں کو ان کے ساتھی حملے کے بعد فرار کروانے میں کامیاب ہو گئے۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک پولیس اہلکار جامِ شہادت نوش کر گیا جو اپنی جان کا نذرانہ دے کر ملک و قوم کے تحفظ کی خاطر ڈٹ کر کھڑا رہا، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان لوئر، صدارتی ایوارڈ یافتہ قبائلی خاندان پر دہشتگردوں کا حملہ، دو خواتین سمیت متعددافراد زخمی

واقعے کے فوراً بعد ڈی آئی جی بنوں سجاد خان اور ڈی پی او سلیم عباس کلاچی موقع پر پہنچے، جوانوں کی بہادری کو سراہا اور شہید اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا، انسپکٹر جنرل پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی جانب سے بھی پولیس کی جرأت کو سراہا گیا۔

Scroll to Top