پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہیں بھی اپنے بھائی بانی پی ٹی آئی کی طرح مسلسل جھوٹ بولنے کی عادت پڑ گئی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علیمہ خانم کبھی کہتی ہیں کہ قاسم اور سلمان پاکستان آ رہے ہیں اور کبھی انکار کر دیتی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ جن کے بچے ہیں پہلے اُن سے پوچھ تو لیں کہ کیا وہ آنے کی اجازت دے رہے ہیں یا نہیں؟
اُنہوں نے مزید کہا کہ جب بچوں کے والد بانی پی ٹی آئی، والدہ کے سوئم اور فسادیوں کا گروہ انقلاب نہیں لا سکے تو قاسم اور سلمان کیا تیر مار لیں گے؟
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ دونوں بیٹے امریکا میں سیر و تفریح کے بعد لندن پہنچ چکے ہیں۔
عظمیٰ بخاری نےمزید کہاکہ اگر قاسم اور سلیمان واقعی اپنے والد سے ملاقات کے لیے آنا چاہتے ہیں تو ضرور آئیں، اُنہیں کوئی نہیں روکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قاسم اور سلیمان پاکستان ضرور آئیں گے، کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے ،شیخ وقاص
وزیر اطلاعات پنجاب نے وارننگ دینے ہوئے کہا کہ اگر اُن کا مقصد انتشار پھیلانا ہے تو اُنہیں اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ وہ غیرملکی شہری ہیں۔





