حج 2026، غیررجسٹرڈ افراد سے بھی درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ

حج 2026، غیررجسٹرڈ افراد سے بھی درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ

حکومت نے غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا ، درخواستوں کی وصولی گیارہ سے 16اگست تک ہوگی ۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان میں حج 2026رجسٹریشن سے رہ جانیوالوں کیلئے خوشخبری ، حکومت نے غیر رجسٹرڈ عازمین سے بھی حج درخواستیں وصول کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

نجی ٹی وی چینل (سما نیوز)کے مطابق ساڑھے 4لاکھ رجسٹرڈ عازمین سے سوا لاکھ کا حج کوٹہ مکمل نہ ہونے کا خدشہ ہے ، وزارت مذہبی امور نے کم درخواستوں کے خدشے پر غیر رجسٹرڈ عازمین کو موقع دینے کا فیصلہ کیاہے ۔

ذرائع کے مطابق رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستوں کی وصولی کل پیر سے شروع کی جائیگی ، رجسٹرڈ عازمین سرکاری اسکیم کے تحت درخواستیں 4تک 9اگست تک جمع کرواسکتے ہیں ۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر رجسٹر ڈ عازمین سے درخواستوں کی وصولی گیارہ اگست سے 16اگست تک جاری رہے گی ۔

Scroll to Top