اسلام آباد : راول ڈیم پانی کا لیول 1750.70 فٹ تک پہنچ گیا ہے، جس کے باعث این ڈی ایم اے نے سپل ویز آج صبح 6 بجے کھولنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
متعلقہ اداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا ہے جبکہ کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
حکام نے کورنگ نالہ سے ملحقہ علاقوں کے رہائشیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے اور عوام سے اپیل کی گئی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں : سینٹرل جیل بنوں کے قیدی نے میٹرک میں کامیابی سے سب کو حیران کر دیا
پانی کا بہاؤ تیز ہونے کی صورت میں نالہ اور نالے پر بنے عارضی پلوں کو کراس کرنے سے گریز کریں تاکہ کسی ناخوشگوار حادثے سے بچا جا سکے۔





