بنوں : خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک قیدی نے میٹرک کے امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے سب کو حیران کر دیا ہے۔
بنوں کی سینٹرل جیل میں قتل کے مقدمے میں قید دل دراز خان نے پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے میٹرک کے امتحان میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ دل دراز خان نے 1200 میں سے 1005 نمبر حاصل کیے۔
میٹرک امتحانات میں پہلی پوزیشن ایمن حسین نے 1046 نمبر لے کر حاصل کی جبکہ دوسری پوزیشن عائشہ نے 1041 نمبر کے ساتھ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی افواج نے بھارت کے ناپاک عزائم اور غرور کو خاک میں ملا دیا، سعید غنی
دل دراز خان کی یہ کامیابی قیدیوں کی تعلیم کی اہمیت اور حوصلے کی مثال ہے۔





