دورہ نیوزی لینڈ، قومی ٹیم کی تیاریاں جاری

قومی ٹیم کو دھچکا، اہم بلے باز انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹر فخر زمان ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہیں جس کے باعث وہ 8 اگست سے شروع ہونے والی 3 میچز کی ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

فخر زمان کو یہ انجری ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران پیش آئی تھی، جس کے بعد وہ آج ہونے والے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ انجری کے باعث فخر زمان فوری طور پر وطن واپس آ رہے ہیں، جہاں وہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پروگرام کا حصہ بنیں گے تاکہ جلد مکمل فٹنس حاصل کر سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز 8 اگست سے شروع ہو رہی ہے، جس کے لیے قومی ٹیم میں چند دیگر تبدیلیوں کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top