پشاور : خیبرپختونخوا حکومت نے عوام کے لیے اہم سہولت کا آغاز کر دیا ہے جس کے تحت اب ٹریفک چالان کی ادائیگی آن لائن ممکن ہو گئی ہے۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین گنڈاپور کی ہدایت اور بانی پی ٹی آئی کے ویژن کے تحت یہ سہولت فراہم کی گئی ہے تاکہ عوام کو سہولت دی جا سکے اور ٹریفک نظام کو بہتر بنایا جا سکے۔
معاونِ خصوصی ڈاکٹر شفقت ایاز نے پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں کہا کہ صوبے کے لوگ اب اپنے ٹریفک چالان آن لائن بھر سکیں گے، جو کہ ایک جدید اور آسان طریقہ کار ہے۔
یہ بھی پڑھیں : قومی ٹیم کو دھچکا، اہم بلے باز انجری کے باعث ویسٹ انڈیز کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر
انہوں نے مزید کہا کہ آن لائن چالان کی ادائیگی سے نہ صرف عوام کو سہولت حاصل ہوگی بلکہ حکومت کو بھی نظام کی بہتری میں مدد ملے گی۔
یہ اقدام خیبرپختونخوا میں ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی میں ایک اہم پیش رفت ہے اور عوام کی روزمرہ زندگی کو آسان بنانے کی کوشش ہے۔





