سعودی عرب کے دمام ایئرپورٹ پر حملہ:4 ڈرونز تباہ، امریکا کا بڑا اعلان !

مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی اور سفارتی کشیدگی اس وقت خطرناک ترین موڑ پر پہنچ گئی ہے جب سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع دمام کے اہم ترین کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی اور فوجی ذرائع کے مطابق اس خوفناک حملے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 8 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

حملے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز نے ایئرپورٹ اور اطراف کے علاقوں کو حصار میں لے لیا جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام حملے سے ہونے والے مالی اور بنیادی ڈھانچے کے نقصان کا ہنگامی تخمینہ لگا رہے ہیں۔

سعودی فوجی اتحاد (سعودی لیڈ کوالیشن) نے دعویٰ کیا ہے کہ دفاعی نظام نے کارروائی کرتے ہوئے مشرقی صوبے کی فضائی حدود میں گھسنے والے 4 بارود بردار ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔

تاہم ڈرونز کے ملبے اور حملے کی شدت کے باعث ایئرپورٹ کی حد میں جانی و مالی نقصان پیش آیا۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب میں مقیم پاکستانی ڈرون حملوں کی تصاویر اور افواہیں شیئر کرنے کی ہدایت

اس حملے کے فوری بعد بین الاقوامی سطح پر شدید سراسیمگی پھیل گئی ہے۔ حالات کی خطرناک نوعیت کو دیکھتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ نے ایک ہنگامی اور غیر معمولی ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس کے تحت سعودی عرب میں مقیم امریکی حکومت کے غیر ہنگامی عملے اور ان کے اہل خانہ کو ملک فوری چھوڑنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

امریکی سفارتخانے کے اس سنسنی خیز قدم نے خطے میں ایک بڑے اور طویل مدتی جنگی بحران کے خطرے کو مزید بڑھا دیا ہے۔

Scroll to Top