راولپنڈی میں بڑا معرکہ: انگلینڈ چت، پاکستان نے آسٹریلیا سے پوزیشن چھین لی!

پاکستان کرکٹ ٹیم نے عالمی افق پر ایک بار پھر پرچم گاڑتے ہوئے آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بڑی چھلانگ لگا دی ہے۔

راولپنڈی میں جاری سہ ملکی سیریز کے سنسنی خیز معرکے میں دنیا کی مضبوط ترین ٹیم انگلینڈ کو 87 رنز سے پچھاڑنے کے بعد پاکستان نے آسٹریلیا کو پچھلی نشست پر دھکیلتے ہوئے چوتھی پوزیشن چھین لی ہے۔

سہ ملکی سیریز کے مسلسل مقابلوں میں پہلے سری لنکا اور پھر انگلینڈ کے خلاف فتح کے جھنڈے گاڑنے کے بعد قومی ٹیم کے ریٹنگ پوائنٹس میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔

آئی سی سی کی تازہ ترین مینز ون ڈے رینکنگ کے مطابق پاکستان 103 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ عالمی رینکنگ میں چوتھے نمبر پر براجمان ہو گیا ہے۔

بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ نیوزی لینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اورجنوبی افریقا 104 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : انگلینڈ کے خلاف شاندار پرفارمنس: عرفات منہاس کی آئی سی سی رینکنگ میں لمبی چھلانگ!

انگلینڈ کے خلاف 87 رنز کی شاندار فتح کے بعد پاکستان نے نہ صرف سیریز میں اپنی برتری ثابت کی، بلکہ مسلسل فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھتے ہوئے عالمی رینکنگ میں اپنی طاقت کا لوہا منوا لیا ہے۔

Scroll to Top