ملک بھر میں آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

ملک بھر میں آج کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آج بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے عوام اور متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پیشگوئی کے مطابق پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں آج بارش اور موسم کی تبدیلی کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، تاہم شمال مشرقی علاقوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

خیبرپختونخوا کے بالائی اضلاع میں بھی بعض مقامات پر تیز بارش متوقع ہے، جس کے باعث ندی نالوں میں طغیانی یا لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ میں موسم عمومی طور پر گرم اور حبس زدہ رہے گا، تاہم کراچی سمیت ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور کہیں کہیں ہلکی بارش کا امکان موجود ہے۔

بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں بھی موسم گرم اور مرطوب رہے گا، البتہ ژوب، بارکھان، خضدار اور موسیٰ خیل میں شام یا رات کے اوقات میں بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔ عوام سے بھی کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور موسم کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھیں۔

Scroll to Top