ٹرمپ کی ثالثی میں آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان تاریخی امن معاہدہ

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی میزبانی میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان ایک تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا۔

معاہدے پردستخط واشنگٹن میں ایک خصوصی تقریب کے دوران کیے گئے جس میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود نے شرکت کی۔

صدرٹرمپ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان اورآرمینیا کو کہا ہے کہ جنگ چھوڑیں اور تجارت کریں۔

دونوں ممالک اگر جنگ کے بجائے تجارت اور معیشت پرتوجہ دیں توخطے میں پائیدارامن قائم ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک ایک بڑی جنگ کی طرف جا رہے تھے لیکن امریکہ نے وقت پرمداخلت کرتے ہوئے دونوں کومیزپربٹھایا اورامن کی طرف راغب کیا، یہ معاہدہ پوری دنیا کے لیے ایک مثبت مثال ہے۔

معاہدے کے تحت دونوں ممالک سرحدی تنازعات پرپرامن مذاکرات کریں گے اور تجارتی و اقتصادی روابط کوفروغ دیں گے۔

عالمی برادری نے اس اقدام کو سراہا ہے اوراسے مشرقی یورپ میں امن واستحکام کی جانب اہم پیش رفت قراردیا ہے۔

Scroll to Top