باجوڑ کی ضلعی انتظامیہ نے سکیورٹی وجوہات کے پیش نظر آج صبح 11 بجے سے 12 گھنٹوں کیلئے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل(اے آر وائی)کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شہری صبح 10:30 بجے تک تمام سرگرمیاں ختم کر کے گھروں میں محدود ہو جائیں۔
اعلامیے کے مطابق، کرفیو کے دوران کسی بھی غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہو گی، اور خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد خود ذمہ دار ہوں گے۔ یہ اقدام ممکنہ سکیورٹی خطرات سے نمٹنے اور علاقے میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔





