حج درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ، غیر رجسٹرڈ افراد بھی درخواستیں جمع کرا سکیں گے

حج درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ، غیر رجسٹرڈ افراد بھی درخواستیں جمع کرا سکیں گے

حج درخواستیں جمع کرانے کا دوسرا مرحلہ آج سے شروع ہوگا ، غیر رجسٹرڈ افراد بھی درخواستیں جمع کروا سکیں گے ۔

رجسٹر ڈ افراد کی جانب سے پہلا مرحلہ جو 9اگست کو ختم ہوا ، اس میں 71ہزار درخواستیں جمع ہوئیں ، دوسرے مرحلے میں وہ افراد بھی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں ،جنہوں نے رجسٹریشن نہیں کرائی ۔

اخراجات کی پہلی قسط کیساتھ درخواستوں کی وصولی کا عمل 11اگست سے 16اگست تک جاری رہے گی

نجی ٹی وی چینل (ہم نیوز)کے مطابق درخواستیں کم آنے کی صورت میں کوٹہ مکمل کرنے کیلئے پھر موقع دیا جائیگا ۔

12سال سے کم عمر بچے حج 2026پر لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی ، اس کے علاوہ سعودی عرب سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے ۔ بیرون ملک رہنے والے پاکستانی حج کیلئے درخواستیں بمع رقم وزارت حج کے نامزد بینکوں میں جمع کراسکتے ہیں ۔
لانگ حج کیلئے پہلی قسط 5لاکھ روپے اور شارٹ حج کیلئے پہلی قسط 5لاکھ 50ہزار روپے رکھی گئی ہے ، جیسے ہی حج کوٹہ مکمل ہوگا درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی ۔

Scroll to Top