خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی عائد

خیبرپختونخوا کے 13 اضلاع میں ڈبل سواری اور اجتماعات پر پابندی عائد

خیبرپختونخوا حکومت نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر 13 اضلاع میں ڈبل سواری، عوامی اجتماعات اور دیگر سرگرمیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

محکمہ داخلہ کے مطابق، جن اضلاع میں پابندیاں نافذ کی گئی ہیں، ان میں شامل ہیںپشاور، نوشہرہ، مردان، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، کرم، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور ٹانک۔دفعہ 144 نافذ، اطلاق ایک ہفتے تک برقرار رہے گا

محکمہ داخلہ کے مطابق، یہ اقدامات دفعہ 144 کے تحت کیے گئے ہیں اور پابندی کا اطلاق ایک ہفتے تک جاری رہے گا۔ ان کا مقصد چہلم کے دوران امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ ہے۔

نجی ٹی وی چینل (جیو نیوز)کے مطابق ڈبل سواری اور عوامی اجتماعات پر مکمل پابندیاشتعال انگیز تقاریر، وال چاکنگ اور قابل اعتراض مواد کی تقسیم و تشہیر پر پابندیلاؤڈ اسپیکر کا غیر ضروری استعمال ممنوعگاڑیوں میں کالے شیشے کے استعمال پر مکمل پابندیاسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور آتش بازی پر مکمل پابندی چہلم کے جلوسوں کے روٹس پر واقع گھروں کی چھتوں پر لوگوں کی موجودگی ممنوع قرار دی گئی افغان شہریوں کی نقل و حرکت پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے

حکام کے مطابق، ان تمام پابندیوں پر عملدرآمد کے لیے سکیورٹی اداروں کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

Scroll to Top