موٹروے پولیس نے مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب تمام مسافربردار گاڑیوں بشمول بسیں، کوچز اور دیگر کمرشل ٹرانسپورٹ میں ہر مسافر کے لیے سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی ہوگا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق، سیٹ بیلٹ کا استعمال نہ صرف ڈرائیور اور عملے بلکہ تمام مسافروں کے لیے بھی ضروری ہوگا۔ انہوں نے کہا’’محفوظ سفر ہر شہری کا حق اور ذمہ داری ہے۔ تمام مسافر گاڑیوں میں سیٹ بیلٹ کا استعمال یقینی بنائیں، خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ عائد کیا جائے گا۔‘‘
خلاف ورزی پر سخت اقدامات
جو مسافر سیٹ بیلٹ نہیں باندھیں گے، ان پر فوری جرمانہ عائد کیا جائے گاایسی بسیں یا گاڑیاں جن میں سیٹ بیلٹ موجود نہ ہوں، انہیں موٹروے پر داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔
قانون کا اطلاق تمام شہری اور بین الاضلاعی روٹس پر ہوگاترجمان کا کہنا تھا کہ سیٹ بیلٹ کے استعمال سے حادثات کی صورت میں جانی نقصان کم کیا جا سکتا ہے، اور یہ اقدام مسافروں کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔
موٹروے پولیس نے تمام مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ سفر سے پہلے اپنی نشست پر سیٹ بیلٹ کی موجودگی کو یقینی بنائیں اور اسے درست طریقے سے استعمال کریں تاکہ نہ صرف اپنی بلکہ دیگر افراد کی زندگیوں کو بھی محفوظ بنایا جا سکے۔





