وہیل نے ٹرینر پر حملہ کیا؟ وائرل ویڈیو کی مکمل حقیقت سامنے آ گئی

سوشل میڈیا پر ایک چونکا دینے والی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہےجس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ایک مشہور کلر وہیل (اورکا) نے لائیو پرفارمنس کے دوران اپنی ٹرینر کو ہلاک کر دیا۔

ویڈیو میں بظاہر دکھایا گیا ہے کہ ایک خاتون ٹرینر کرتب کے دوران توازن کھو بیٹھتی ہے اور پانی میں گرنے کے بعد وہیل کی زد میں آجاتی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق، یہ واقعہ نام نہاد پیسیفک بلیو میرین پارک میں پیش آیا، جبکہ متاثرہ ٹرینر کا نام جیسکا ریڈکلف بتایا گیا۔

کچھ پوسٹس میں یہاں تک دعویٰ کیا گیا کہ وہیل کو مبینہ طور پر خون دکھا کر پرتشدد رویے پر اُکسایا گیا تھا۔تاہم اس ویڈیو کی حقیقت حالیہ تحقیقات کے بعد سامنے آگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس اور ماہرین نے تصدیق کی ہے کہ یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے تیار کی گئی ہے۔نہ تو جیسکا ریڈکلف نامی کوئی ٹرینر وجود رکھتی ہے اور نہ ہی دنیا میں پیسیفک بلیو میرین پارک کے نام کا کوئی تھیم پارک پایا جاتا ہے۔

ساری ویڈیو جعلی عناصر اور AI جنریشن سے تیار کی گئی ہے جس کا مقصد صرف سنسنی پھیلانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : باجوڑ: انتظامیہ نے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی تفصیلات جاری کر دیں

سوشل میڈیا صارفین کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ ایسی غیر مصدقہ اور گمراہ کن ویڈیوز پر یقین نہ کریں اور معلومات کی تصدیق معتبر ذرائع سے کریں۔

Scroll to Top