خیبرپختونخوا میں اعلیٰ افسران کے تقرری و تبادلے

پشاور(محمد اعجاز آفریدی) خیبرپختونخواحکومت نے ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی سمیت 3 اعلی افسروں کے تبادلے کردئیے ، محکمہ اسٹبلشمنٹ خیبرپختونخوا نے اعلامیہ جاری کردیا۔

جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی گریڈ 20 کے جنید خان کو ڈائریکٹر جنرل مائن اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے جبکہ ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائلی امور قیصر عالم کو ڈائریکٹر جنرل لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی تعینات کیا گیاہے۔

یہ بھی پڑھیں : وہیل نے ٹرینر پر حملہ کیا؟ وائرل ویڈیو کی مکمل حقیقت سامنے آ گئی

ایک اور اعلامیہ کے مطابق ڈپٹی سیکرٹری جوڈیشل محکمہ اسٹبلشمنٹ علی رضا کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن ایمرجنسی ریسکیو سروس خیبرپختونخوا تعینات کیا گیا ہے۔

Scroll to Top