پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل

اعجاز چوہدری کی خالی سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

لاہور: صوبائی الیکشن کمیشن نے اعجاز چودھری کی نااہلی سے خالی ہونے والی نشست پر ضمنی انتخاب کا باضابطہ شیڈول جاری کر دیا ہے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی 19 اور 20 اگست کو وصول اور جمع کرائے جا سکیں گے، جب کہ امیدواروں کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہوگی۔

کسی امیدوار کی نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 26 اگست تک داخل کی جا سکتی ہیں، جن پر فیصلے الیکشن ٹریبونل 28 اگست تک سنائے گا۔

امیدواروں کی حتمی فہرست 29 اگست کو جاری کی جائے گی، اور کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 30 اگست مقرر کی گئی ہے۔

پولنگ کا عمل 9 ستمبر کو پنجاب اسمبلی کے احاطے میں مکمل کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : مفتی منیر شاکر کیس حل، ملوث گروہ گرفتار ہوگیا

یاد رہے کہ یہ نشست پاکستان تحریک انصاف کے سابق سینیٹر اعجاز چودھری کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔

Scroll to Top