اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی رپورٹ سال میں دو بار جاری کرنے کا اعلان کر دیا

کراچی :اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے مانیٹری پالیسی رپورٹ سال میں دو مرتبہ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اب یہ رپورٹس جنوری اور جولائی کے پالیسی اجلاس کے دو ہفتے کے اندر شائع کی جائیں گی۔

ایس بی پی کے اعلامیے کے مطابق جون اور جولائی کے مانیٹری پالیسی اجلاس میں شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ معیشت میں استحکام برقرار رکھا جا سکے۔

اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ ترسیلات زر میں متوقع اضافہ کے باوجود کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ مجموعی ملکی پیداوار (GDP) کا ایک فیصد رہنے کا امکان ہے، جو معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہے۔

مزید برآں، زرمبادلہ کے ذخائر دسمبر تک 15.50 ارب ڈالر تک پہنچنے کی توقع ہے، جس سے مالیاتی استحکام کو فروغ ملے گا۔

اس کے علاوہ، ملکی معاشی شرح نمو 3.25 فیصد سے 4.25 فیصد کے درمیان رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

Scroll to Top