پشاور میں جشن آزادی کی خوشیاں، مگر ساتھ ہی ایک افسوسناک واقعہ بھی سامنے آ گیا

پشاور : متنی، ناصر باغ پولیس چوکی اور حسن خیل تھانے پر دہشتگردوں نے شدید حملہ کیا، جسے پولیس نے بہادری اور بلند حوصلے کے ساتھ ناکام بنا دیا۔

سی سی پی او قاسم خان نے بتایا ہے کہ پولیس جوانوں نے تقریباً تین گھنٹے تک لڑتے ہوئے دشمن کے عزائم کو خاک میں ملایا اور حسن خیل تھانے کے اندر دہشتگردوں کو گھسنے سے روک دیا۔ یہ واقعہ پولیس کے حوصلے اور ہمت کی اعلیٰ ترین مثال ثابت ہوا۔

سی سی پی او کے مطابق دہشتگردوں نے متنی پولیس چوکی، ادیزئی، سخی پل اور تھانہ حسن خیل پر یکے بعد دیگرے حملے کیے، لیکن پولیس نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے تمام حملوں کو پسپا کر دیا۔

خوش قسمتی سے اس کارروائی میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ایک پولیس جوان زخمی ہوا ہے جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں : جشنِ آزادی: 12 بجے کی خوشی، لمحوں میں اُداسی میں بدل گئی ،خوشیاں اسپتالوں تک جا پہنچیں

پولیس اہلکاروں کی قربانی اور جرات نے علاقے کو دہشتگردوں کے خطرے سے محفوظ رکھا، اور عوام میں امن قائم رکھنے کا پیغام دیا۔

پولیس چیف نے اس موقع پر اہلکاروں کی بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ پولیس ہر حال میں عوام کے تحفظ کے لیے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر میدان میں ہے، اور دہشتگردوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا گیا۔

Scroll to Top