چنیوٹ: یومِ آزادی کی خوشیوں کو عوام کے ساتھ بانٹنے کے لیے وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے ایک بار پھر اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے شہریوں کو مفت پیٹرول کی فراہمی کا اہتمام کیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق، قیصر احمد شیخ نے 14 اگست کے موقع پر موٹر سائیکل سواروں اور رکشہ ڈرائیوروں کو 5 لیٹر پیٹرول کے کوپن تقسیم کیے، جنہیں مخصوص پیٹرول پمپوں پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔
یہ اقدام خاص طور پر اُن افراد کے لیے ریلیف کا باعث بنتا ہے جو روزمرہ زندگی میں ایندھن کے بڑھتے اخراجات سے متاثر ہوتے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سلسلہ گزشتہ کئی برسوں سے جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں : باجوڑ میں آپریشن کے پیشِ نظر مزید 24 دیہات خالی کرنے کا حکم
ہر سال ہزاروں شہری ان کے ڈیرے پر آ کر یہ پیٹرول کوپن حاصل کرتے ہیں جو جشنِ آزادی کو صرف تقریبات تک محدود رکھنے کے بجائے ایک سماجی خدمت کا پہلو بھی عطا کرتا ہے۔





