بارڈر کے دونوں طرف امن کی ضرورت ہے، ہمارا کلچر اور زبان ایک ہے، علی امین گنڈاپور

پشاور : وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے افغانستان کے ساتھ تعلقات اور امن کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ بارڈر کے دونوں طرف امن کی اشد ضرورت ہے اور ان شاء اللہ بہت جلد امن قائم ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کلچر، زبان اور روایت ایک ہیں، اس لیے دوطرفہ امن ممکن ہے۔

علی امین گنڈاپور نے زور دے کر کہا کہ ہم خودکشی کرکے نہیں مریں گے کیونکہ خودکشی اسلام میں حرام ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نہ تو اپنے سینے پیش کریں گے اور نہ ہی پسپائی اختیار کریں گے بلکہ لڑیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ جو بھی ہم پر گولی چلائے گا، وہ یاد رکھے گا کہ اسے بھی گولی کا جواب ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں : آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص میں جرات مندانہ شجاعت پر فوجی جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

وزیراعلیٰ نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر ہونے والے ظلم و جبر کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ یہ نظام ظلم، دشمنی، نفرت اور بدلے کا نظام ہے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم نے برداشت کر لیا ہے مگر یہ لوگ برداشت نہیں کر پائیں گے۔

Scroll to Top