سرکاری حج درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ آج، نامزد بینک کھلے رہیں گے

سرکاری حج سکیم میں درخواستوں کی وصولی کا آج آخر ی روز ہے ، نامزد بینکوں میں حج درخواستوں کی وصولی جاری رہے گی ۔

تفصیلات کے مطابق وزارت کی درخواست پر سٹیٹ بینک نے نامزد بینک کھولنے کے احکامات جاری کررکھے ہیں ، وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ درخوستوں کی مطلوبہ تعداد پوری ہوتے ہی بکنگ روک دی جائے گی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر وصول شدہ حج درخواستیں کامیاب قرار پائیں گی ۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق درخواست گزار بینک سے کمپیوٹرائزڈ رسید ضرور حاصل کریں ، وزارت کے آن لائن پورٹل یا پاک حج 2026ایپ پر اپنے کوائف ضرور چیک کرلیں ۔

Scroll to Top