روس بڑی طاقت ہے، یوکرین نہیں، امریکی صدر ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس یوکرین تنازع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس ایک بڑی طاقت ہے اور یوکرین نہیں، اس لیے جنگ کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

صدر ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی پر زور دیا کہ وہ روس کے ساتھ براہ راست امن معاہدہ کریں کیوں کہ سیز فائر اب کافی نہیں امن معاہدہ ناگزیر ہے۔

ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ڈونباس ریجن کے بدلے فرنٹ لائن محاذ کو منجمد کرنے کی پیشکش کی ہے تاکہ جنگ کا دائرہ مزید نہ پھیلے لیکن یوکرینی صدر نے یہ پیشکش مسترد کر دی ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پیوٹن جنگ کا خاتمہ چاہتے ہیں تاہم ان کی اولین شرط ڈونباس پر مکمل روسی کنٹرول ہے، انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو اب جنگ بندی کے بجائے مستقل حل تلاش کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: مغرب مذاکرات کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے، روسی صدر پیوٹن

دوسری جانب یورپی اتحادی ممالک یوکرین کی مکمل حمایت پر قائم ہیں اور روس پر مزید اقتصادی و سیاسی پابندیاں عائد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Scroll to Top