نامعلوم افراد نے سینئر صحافی میاں فاروق فراق کے بیٹے کا ہنستا بستا چہرہ ہمیشہ کے لیے خاموش کر دیا

پشاور: سینئر صحافی میاں فاروق فراق کے جواں سال بیٹے میاں علی فراق کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ افسوسناک واقعہ نے صحافتی برادری سمیت علاقے میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

واقعے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، جبکہ میاں علی فراق کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے کی جا رہی ہیں اور جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : طوفانی بارشیں! بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق

صحافتی تنظیموں اور سماجی حلقوں نے اس افسوسناک واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے انصاف فراہم کیا جائے۔

میاں فاروق فراق نے خود اپنی سوشل میڈیا اکاونٹ، فیس بک پر بیٹے کی موت کی تصدیق کی ہے۔

Scroll to Top