بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں پاکستان کی شاندار واپسی، بھوٹان کو 0-5 سے شکست

بھوٹان : بھوٹان میں جاری بیڈمنٹن ایشیا ساؤتھ ایشین ریجنل چیمپئن شپ کے انڈر-23 ٹیم ایونٹ میں پاکستان نے میزبان بھوٹان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-5 سے شکست دے کر ایونٹ میں اپنی دوسری فتح حاصل کر لی۔

میچ میں پاکستان کی جانب سے مینز سنگلز میں محمد عدنان اور ویمنز سنگلز میں عمارہ اشتیاق نے عمدہ کھیل پیش کیا۔

مینز ڈبلز میں محمد عدنان اور راجا حسن مجتبیٰ نے میدان مارا، جبکہ ویمنز ڈبلز میں عمارہ اور عمیمہ نے فتح حاصل کی۔ مکسڈ ڈبلز میں عمیمہ عثمان اور راجا حسن مجتبیٰ نے کامیابی کے ساتھ فتح کی ہیٹ ٹرک مکمل کی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے تعلیمی ادارے سیلاب کی لپیٹ میں، متاثرہ اسکولوں کی تفصیل جاری

پاکستان نے اس سے قبل نیپال کو 2-3 سے ہرایا تھا جبکہ سری لنکا کے خلاف 0-5 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان کی فائنل پوزیشن کا فیصلہ آج سری لنکا اور نیپال کے میچ کے بعد ہوگا۔ ٹیم ایونٹ کے بعد پاکستانی کھلاڑی انفرادی مقابلوں میں بھی شرکت کریں گے۔

Scroll to Top