ملک اچھا چل رہا ہے، 27 ویں ترمیم کی کوئی ضرورت نہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

لندن : لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک کی معیشت میں بہتری اور استحکام آچکا ہے، شہباز شریف کی قیادت میں بہترین کام ہو رہا ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ابھی تو ہم 26 ویں ترمیم کو بھی ہضم کر رہے ہیں، اس لیے 27 ویں ترمیم کی ضرورت نہیں۔

اسحاق ڈار نے برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکرٹری ہمیش فالکنر سے ملاقات کی اور دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور اسٹریٹجک تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ریسکیو کے جان باز آفیسر دوسروں کو بچاتے بچاتے خود حادثے کا شکار، بڑے حادثے سے محفوظ رہے

اس موقع پر انہوں نے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے پاکستان ہائی کمیشن لندن میں اراضی ریکارڈ سروسز اور ون ونڈو پاسپورٹ پروسیسنگ سسٹم کا افتتاح بھی کیا۔

Scroll to Top