خیبرپختونخوا اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

خیبرپختونخوا اور شمالی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

خیبرپختونخوا اور شمالی پاکستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکوں نے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کر دیا۔ زلزلے کے جھٹکے سوات، ایبٹ آباد، پشاور، چترال، ہری پور، خانپور اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت گردونواح کے علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے دوران لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، زلزلے کے باعث تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔

زلزلے کی شدت، گہرائی اور مرکز کے حوالے سے محکمہ زلزلہ پیما مرکز کی جانب سے تاحال کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا، تاہم ماہرین کے مطابق یہ زلزلہ معمولی نوعیت کا تھا مگر شدت کے باعث متعدد علاقوں میں واضح طور پر محسوس کیا گیا۔

ریسکیو اداروں کو الرٹ کر دیا گیا ہے جبکہ مقامی انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور زلزلے کے بعد ممکنہ آفٹر شاکس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Scroll to Top