جنوبی وزیرستان (اپر و لوئر): انتظامیہ نے آج جمعرات 21 اگست 2025 کو صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک جنوبی وزیرستان کے متعدد علاقوں میں مکمل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اس دوران ہر قسم کی نقل و حرکت پر پابندی ہوگی اور بازار و مارکیٹیں بند رہیں گی۔
کرفیو کا اطلاق درج ذیل علاقوں میں ہوگا:
لوئر جنوبی وزیرستان: وانا، شکئی تحصیل، تیارزہ، گیٹ کربکوٹ، تنائی، شکئی، انزر، چینہ تا وانا
اپر جنوبی وزیرستان: تادہ چینہ، مکین بی بی، رغزئی، سراروغہ، کوٹکئی، سپینکئی، رغزئی تا نظر خیل، تادہ چینہ، مکین، کانیگرم، شیرونگی تا سپین جماعت، تیارزہ تا توروام
کرفیو کے دوران لوگ صرف ایمرجنسی صورتوں میں پولیس یا سیکیورٹی فورسز کی اجازت کے ساتھ اپنے شناختی کارڈ اور ضروری دستاویزات جمع کروا کے سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پی سی بی نے اسکولز میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا اعلان کر دیا
نوٹیفکیشن میں ہدایت دی گئی ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھتے ہی، اپنی گاڑی کو سڑک سے تقریباً 100 میٹر نیچے پارک کر دیا جائے۔
یہ اقدام امن و امان کی موجودہ صورتحال کا پیشگی احتیاطی ردعمل ہے، جس کا مقصد عوامی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔





