بس اور ریسکیو ایمبولینس میں ٹکر، کئی جانیں چلی گئیں

رحیم یار خان (پختون ڈیجیٹل ) مسافر بس اور ریسکیو ایمبولینس کے درمیان تصادم کے باعث 6 افراد ہلاک اور 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو 1122 حکام کے مطابق حادثہ کوٹ سمابہ کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے دونوں گاڑیوں میں ٹکر ہو گئی۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 ریسکیو اہلکار بھی شامل ہیں۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پنسلوانیا یونیورسٹی میں افسوسناک واقعہ، متعدد افراد زخمی

پولیس اور ریسکیو ٹیمز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔

Scroll to Top