صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11واں قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) تشکیل دے دیا ہے، جس کا مقصد وفاق اور چاروں صوبوں کے درمیان نیٹ ٹیکسز کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانا ہے۔
وزیر خزانہ کمیشن کے سربراہ ہوں گے جبکہ چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور ہر صوبے سے ایک ایک ماہر بھی اس کمیشن کے ارکان ہوں گے۔
این ایف سی کے نو منتخب ارکان میں پنجاب سے ناصر محمود کھوسہ، سندھ سے اسد سعید، خیبرپختونخوا سے ڈاکٹر مشرف رسول اور بلوچستان سے فرمان اللہ شامل ہیں۔ کل ارکان کی تعداد 9 ہوگی۔
وزارت خزانہ نے نیشنل فنانس کمیشن کی تشکیل کا نوٹیفکیشن اور ٹرمز آف ریفرنس (ٹی او آرز) بھی جاری کر دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخواحکومت نے اگیگا کی درخواست پر ڈسپرییٹی ریڈکشن الاؤنس سے متعلق کمیٹی تشکیل دیدی
جن کے مطابق این ایف سی صدر مملکت کو وفاق اور صوبوں کے درمیان نیٹ ٹیکسز کی تقسیم سے متعلق سفارشات دے گا اور صوبوں کو گرانٹ ان ایڈ کی تیاری میں بھی رہنمائی فراہم کرے گا۔





