پاکستان میں سونا مزید سستاہوگیا ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اچانک اضافہ دیکھا گیا ہے، جہاں مقامی صرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 ہزار 100 روپے بڑھ گئی ہے۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 59 ہزار 800 روپے تک پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ 3 ہزار 515 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 8 ہزار 470 روپے ہوگئی ہے۔

عالمی منڈی میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہےجہاں فی اونس سونا 41 ڈالر مہنگا ہو کر 3 ہزار 371 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اینڈرائیڈ فونز کی کال سیٹنگز میں ہونے والی تبدیلی،وجہ سامنے آ گئی

یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1 ہزار 500 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی تاہم اب ایک بار پھر قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

Scroll to Top