ملک بھر میں آج سے پھر گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا سلسلہ شروع

محکمہ موسمیات کا الرٹ: خیبرپختونخوا میں شدید بارش اور سیلاب کا خطرہ

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کے مطابق آج سکھر، لاڑکانہ اور نصیرآباد میں بارش متوقع ہے، جبکہ پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر کے چند علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے باعث دریائے ستلج کے گنڈا سنگھ والا مقام پر اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، جب کہ دریائے چناب میں مرالہ اور خانکی پر نچلے درجے کے سیلاب کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاک، چین اور افغانستان وزرائے خارجہ اجلاس: خطے کی ترقی کا ہر راستہ پاکستان سے گزرتا ہے ،محمود جان بابر

اسی طرح دریائے سندھ میں گڈو اور سکھر بیراج پر درمیانے درجے جبکہ تربیلا، کالا باغ اور چشمہ پر نچلے درجے کے سیلاب موجود ہیں۔

محکمہ موسمیات اور متعلقہ ادارے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب سے بچاؤ کے لیے حفاظتی اقدامات کیے جائیں اور متعلقہ حکام صورتحال پر گہری نظر رکھیں۔

Scroll to Top