پاک، چین اور افغانستان وزرائے خارجہ اجلاس: خطے کی ترقی کا ہر راستہ پاکستان سے گزرتا ہے ،محمود جان بابر

پشاور: خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستوں پر دوبارہ حلف لینے کا معاملہ نیا تنازعہ بن گیا ہے۔ سینئر صحافی محمود جان بابر نے سوال اٹھایا ہے کہ عدالتی حکم پر جن اراکین نے گورنر خیبرپختونخوا سے حلف لیا تھا، وہ دو بار سینیٹ انتخابات میں ووٹ بھی کاسٹ کر چکے ہیں۔

اب اگر 25 اگست کو دوبارہ حلف لیا جاتا ہے تو پچھلی تمام پارلیمانی کارروائی اور سینیٹ انتخابات کی آئینی حیثیت کیا ہو گی؟

سینئر صحافی نے پختون ڈیجیٹل پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان اہم ملاقاتیں ہوئیں جن میں خطے میں امن، تجارت اور انسدادِ دہشت گردی کے امور زیرِ بحث آئے۔

محمود جان بابر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس سے یہ بات واضح ہو گئی کہ خطے کی ترقی کا ہر راستہ پاکستان سے ہو کر گزرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت اور دیگر مخالف عناصر جب ٹی ٹی پی کو مالی مدد فراہم کرتے ہیں، تو وہ پیسہ ان افغان عناصر تک پہنچتا ہے جو دہشت گردی میں ملوث ہوتے ہیں۔ افغانستان میں جنگ کے بعد بے روزگار ہونے والے عناصر اب دہشت گرد نیٹ ورکس میں شامل ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پی ڈی ایم اے ترجمان نے پختونخوا سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیچھے چھپے حقائق کھول دیے

سینئر صحافی محمود جان بابر نے خبردار کیا کہ عوام اب اس حقیقت سے آگاہ ہو چکے ہیں کہ دہشت گردی میں ملوث صرف بیرونی عناصر ہی نہیں بلکہ اُن میں کچھ مقامی افراد بھی شامل ہیں جو ماضی میں افغانستان جا چکے تھے۔

اب وہ واپس آ کر نہ صرف دہشت گردی پھیلا رہے ہیں بلکہ ملک میں عدم استحکام کا باعث بھی بن رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ ریاست کو ایسے عناصر کی شناخت اور خاتمے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔

Scroll to Top