بونیر کی تحصیل ڈگر کے علاقے گوکند میں ایک پک اپ گاڑی کھائی میں گرنے سےچار افراد جاں بحق اور سات دیگر زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے مطابق، پک اپ گاڑی قریبی گاؤں کی طرف مسافروں کو لے جا رہی تھی کہ حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور سات زخمی ہو گئے۔
واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو خواتین، ایک بچہ اور ایک مرد شامل ہیں جو موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ریسکیو ٹیم نے انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال ڈگر منتقل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : سلمان اکرم راجہ کا پی ٹی آئی کے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ
ریسکیو 1122 کی ٹیم کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی گئی اور پھر انہیں مزید علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔





