پشاور : خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران اساتذہ، لیکچررز اور ڈاکٹروں کی تقرری، ڈیپوٹیشن، پوسٹنگ اور تبادلوں سے متعلق اہم قانون سازی کی گئی۔
اجلاس میں “خیبرپختونخوا ریگولیٹری ترمیمی بل 2025” پیش کیا گیا، جسے کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔
یہ بل صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے اسمبلی میں پیش کیا، جس میں تعلیمی اور طبی شعبے سے وابستہ سرکاری ملازمین کی تعیناتی اور تبادلوں کے نظام کو مزید شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے ترمیمات شامل کی گئی ہیں۔
ایوان میں بل پر مختصر بحث ہوئی، جس کے بعد ارکان اسمبلی نے کثرت رائے سے اسے منظور کر لیا۔ قانون سازی کے اس اقدام کو صوبے میں میرٹ اور شفافیت کے فروغ کی سمت ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔





